ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

ملک بھر کے ایئرپورٹس پر نائٹ آپریشن بند کرنے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بجلی بلوں میں اضافے کے باعث سول ایوی ایشن انتظامیہ نے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر نائٹ آپریشن بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی بلوں میں مسلسل اضافے سے ملک بھر میں موجود ائیرپورٹس بھی متاثر ہوئے ہیں، اس ضمن میں ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ ایوی ایشن کی جانب سے تمام ملکی وغیرملکی ائیر لائینز انتظامیہ کو مراسلہ جاری گیا ہے۔

مراسلہ کے مطابق 145ویں ایاٹا کانفرنس میں ائیرلائینز کی جانب سے نائٹ آپریشن میں دشواری کا مسئلہ بیان کیا گیا تھا جبکہ زیادہ تر غیرملکی ائیر لائنز رات اور صبح سویرے فلائیٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گزشتہ چند سالوں میں ملک میں بجلی کے بلوں میں اضافہ ہوا ہے اور سول ایوی ایشن کو بجلی کے بلوں کی مد میں اضافی بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ رن وے ٹیکسی لائٹس، سکیورٹی پیرامیٹرز لائٹس، ٹرمینل بلڈنگ لائٹس، اور ائیر کنڈیشنر کے بلوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ان مسائل کے حل کےلیے پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سے تمام ائیرلائنز کو 2 آپشن جاری کیے گئے ہیں۔

بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچنے کے لیے رات 12بجے سے صبح 6بجے تک فلائیٹ آپریشن بند کر دیا جائے اور ائیرلائینز کو صبح کے وقت فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی جائے۔

دوسرے آپشن میں آنے اور جانے والی تمام ائیرلائنز پر ائیروناٹیکل چارجز میں 20سے 25فیصد اضافہ کر دیا جائے۔

پاکستان سول ایوی ایشن انتظامیہ نے تمام ائیرلائینز سے تجاویز طلب کر لیں، ائیرلائینز دونوں آپشن میں سے ایک آپشن سے متعلق ہیڈکوارٹر کو آگاہ کریں جس کے بعد حتمی فیصلہ 28فروری کو منعقدہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں