ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کلبھوشن کیس؛لارجر بینچ تشکیل، عدالتی معاونین مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی قونصل مقرر کرنےسے متعلق لارجربنچ تشکیل دے دیا۔کیس کی آئندہ سماعت اسلام آبادہائی کورٹ کا لارجر بنچ کرےگا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن کیلئےسرکاری وکیل مقرر کرنےکیلئےحکم نامہ جاری کردیا گیا۔تحریری حکم نامہ اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ نےجاری کیا۔

عدالتی معاونت کیلئے وکلا مقرر کر دیےگئے۔ عابدحسین منٹو،حامدخان،مخدوم علی خان اور اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونین مقرر کیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق معاونین عالمی عدالت انصاف کےفیصلےکی روشنی میں معاونت کریں جب کہ رجسٹرار کو حکم دیا گیا ہے کہ سماعت3 ستمبر کو 2 بجےمقرر کی جائے۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے حکومت پاکستان کو بھارت اور کلبھوشن یادیو کو ایک بار پھر قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی پیشکش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت کو بتایا تھا کہ کلبوشن دہشت گردی کاروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں