پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج کے بعد گورنر ہاوس پنجاب کی سیکورٹی وفاق کو دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
زرائع کے مطابق گورنر ہاوس لاہور کا انتظام وفاق کو دینے کی تجویز دیدی گئی ہے۔ گورنر ہاوس کی سیکورٹی رینجرز یا ایف سی کو دی جا سکتی ہے۔
عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف ملک گیر احتجاج، متعدد مظاہرین گرفتار
گورنر ہاوس لاہور میں وفاقی پولیس بھی تعینات کرنے پر غور ہو رہا ہے۔ تجویز آج لاہور میں گورنر ہاوس کے باہر ہونے والے احتجاج کے باعث دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔ اداروں کی حتمی رائے کے بعد وفاقی اداروں کی سیکورٹی تعینات کرنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔