اشتہار

کیا ملتان ٹیسٹ کو منتقل کیا جارہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا ملتان ٹیسٹ کراچی منتقل کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ پاکستان سے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے پاکستان میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔

سیریز کا پہلا میچ ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ تین جنوری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

- Advertisement -

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان میں شدید دھند کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ کو کراچی منتقل کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

ٹیسٹ میچ منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ پیر کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’رمیز راجا سے پی سی پی میں کوئی خوش نہیں تھا

ادھر ون ڈے میچز کی میزبانی کراچی کے سپرد کی گئی ہے، پہلا ایک روزہ میچ 10 جنوری، دوسرا 12 اور تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 14 کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے، دھند کے باعث ملتان ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں