تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

‘سازش الٹی پڑگئی، عمران خان ہیرو بن گیا’

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس نےعدم اعتماد کا پلان بنایا اس نے عمران خان کی خدمت کی، سازش الٹی پڑگئی اور عمران خان ہیرو بن گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اٹک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا خزانہ آدھا خالی ہوچکا ہے، پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج بیٹھ چکی ہے، ڈالر17 تاریخ تک200 روپےتک چلا جائے گا، امریکیوں نے سمجھا تھا چیری بلاسم سنبھال لےگا لیکن نہیں سنبھال سکتا لیکن معیشت اور مہنگائی ان سے نہیں سنبھالے جائیں گے، برا وقت آرہا ہے، اللہ نہ کرے ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے، دباؤ آئے گا اور ہمارے ایٹمی اثاثے شدید خطرات میں ہونگے۔

شیخ رشید نے کہا کہ تقریروں اور ریلیوں کا وقت چلا گیا، اب ہمارے لیے ایک ہی راستہ بچا ہے، پاکستان کی زندگی اور موت کا سوال ہے اور عمران خان نے اس وقت ملک کو بچانے کی کال دی ہے، آپ بےشک پی ٹی آئی کیساتھ نہ ہوں مگر پاکستان کا جھنڈا اٹھا کراسلام آباد کا رخ کریں، امید کرتا ہوں عمران خان 20 مئی کو ملتان میں اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکا بیان آیا ہے کہ جنرل فیض حمید کے بارے میں مریم اور زرداری کی زبان قابل قبول نہیں، بلاول کہتا ہے مجھے دھمکی دی گئی کہ مارشل لا لگا دیں گے اس پر آئی ایس پی آر نے واضح طور پر پریس ریلیز جاری کردیا ہے، یہ چاہتے ہیں ہماری عظیم فوج سے غلط فہمی ہو۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کہتا ہے بائیڈن تو میرا دوست ہے ہائے اس نے مجھے بتایا ہی نہیں اور مراسلہ بھیج دیا ہے، وہ کہتا ہے اصلاحات لائیں گے، ان کی پہلی اصلاحات ہے کہ شریف فیملی اوراپنا نام منی لانڈرنگ کیس سے نکالیں، دوسری اصلاحات ہے کہ اوورسیز کو ووٹنگ کا حق نہیں دینگے لیکن میں اوورسیز پاکستانیوں کے حق کیلیے سپریم کورٹ جاؤں گا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جس شخص نے14 مرتبہ فوج کو گالی دی اس نے سب کو لندن بلایا ہے اور پیغام دیا ہے کہ چوروں کی حاکمیت ہے، حکومت میں 2 وزیراعظم، 2 وزیر خزانہ، 2 وزیر خارجہ اور دو ہی وزیر داخلہ ہیں، بتاؤ 2 دن سے لندن میں بیٹھے کیا کررہے ہو،اب گندم کا بھاؤ، لیموں، ٹماٹر، ہری مرچ چینی اورآٹے کی قیمت یاد نہیں، فضل الرحمان کے بیٹے نے کبھی مسجد کا غسل خانہ نہیں بنایا اسے کمیونی کیشن کا وزیر بنادیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ شیرعلی کہتا ہے رانا ثنااللہ نے 22 قتل کیا ہے، وہ بدمعاش رانا جس نے منہاج القرآن کی خواتین پر گولیاں چلوائیں، وہ کہتا ہے کہ عمران خان لوگوں کو اسلام آباد لاکر دکھائے، رانا ثنااللہ سن لو عمران خان لوگوں کیساتھ اسلام آباد آرہا ہے، 22 افراد کے قاتل بدمعاش کو فیصل آباد جلسے میں جواب دونگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہتا ہے کسی سے ملوں گا نہ بات کرونگا نہ کسی کا فون سنوں گا، صرف الیکشن چاہتا ہوں اس کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوگی، جو جوش وخروش دیکھ رہاہوں وہ بھٹو کے دور میں بھی نہیں دیکھا۔

Comments

- Advertisement -