اشتہار

’کراچی کی آبادی کم کرنے کی جعل سازی کیخلاف خاموش نہیں رہیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ڈیجیٹل مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو شمار کرنے کے حوالے سے ایک بار پھر جماعت اسلامی کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کی آبادی کو کم کرنے کی جعل سازی کے خلاف خاموش نہیں رہے گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اہل کراچی کے حق کے لیے ہم ہر قسم کے قانونی و آئینی اور جمہوری طریقے اختیار کریں گے جمعہ 31مارچ کو اس حوالے سے گورنر ہاؤس پر احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کی آبادی کو اس مردم شماری میں بھی کم ظاہر کرنے کے لیے جو جعل سازی کی جارہی ہے اسے ختم کیا جائے، کراچی کی پوری آبادی کو گنا جائے اور کراچی میں رہائش پذیر ہر شخص کو کراچی کی آبادی میں ہی شمار کیا جائے کراچی کو اس کا حق دیا جائے اور اس کی اصل آبادی کی بنیاد پر قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی اور وسائل میں حصہ دیا جائے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی کو درست شمار کرنے کے لیے حکمران پارٹیاں بھی کچھ کرنے کو تیار نہیں، ایم کیو ایم کبھی اعتراض کرتی ہے اور کبھی کہتی ہے کہ اس کی کوششوں سے پہلی بار شفاف مردم شماری کی جا رہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس بار بھی کراچی کی آبادی کی اصل آبادی کوکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں