جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

کراچی: کانسٹیبل کو گلا کاٹ کر کس نے قتل کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر سٹی کے قریب سے گزشتہ روز ایک پولیس کانسٹیبل کی گلا کٹی لاش ملی ہے، پولیس حکام نے قتل کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر سٹی کے قریب سے پولیس اہلکار خالد نسیم کی گلا کٹی لاش ملی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کی کی موجودگی کی اطلاع مددگار ون فائیو پر ملی تھی۔

کھوکھراپار کا رہائشی مقتول کانسٹیبل خالد نسیم سیکیورٹی زون ون میں تعینات تھا، اور سانحے کے وقت پولیس وردی میں ملبوس نہیں تھا، ملیر سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

- Advertisement -

ایس ایس پی ملیر نے تھانہ ملیر سٹی کی حدود سے پولیس کانسٹیبل کی لاش ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ملیر کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق اطلاع ملنے پر جب پولیس جائے وقوعہ پہنچی تو دوران تلاشی لاش کی جیب سے پولیس کارڈ برآمد ہوا تھا، جب کہ فیملی نے بتایا ہے کہ مقتول اپنے دوست کے ساتھ گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے تھانہ کھوکھراپار گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں