فیصل آباد : صوبہ پنجاب میں احساس پروگرام مرکز میں تعینات پولیس اہلکار خواتین سے نارواسلوک اختیار کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون سے ناروا سلوک اختیار کرنے کا معاملہ صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیش آیا جس پر سی پی او عابد خان نے نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل ابرار کو معطل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عابد خان نے نارواسلوک کا نوٹس لیکر فوری احکامات جاری کردئیے تھے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس پی لائلپور ٹاؤن محمد ندیم نے کانسٹیبل کو ذمہ داری سے ہٹا دیا۔
سی پی او عابد خان کا کہنا ہے کہ عوام سے پولیس کا ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا اگر کسی بھی پولیس اہلکار نے عوام باالخصوص خواتین وبچوں سے نارواسلوک اختیار کیا تو ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔