منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

حلقہ بندیاں، ووٹر لسٹیں مسترد، ایم کیو ایم کا احتجاج کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے جنرل ورکرز اجلاس سے قبل ہی اہم فیصلے سامنے آگئے ہیں، ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان حلقہ بندیوں کے خلاف 9 جنوری کو احتجاجی ریلی نکالے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آج ایم کیو ایم کے وفد مختلف سیاسی جماعتوں پی ایس پی، مہاجر قومی موومنٹ، فاروق ستار کے پاس جائیں گے اجلاس کے بعد سیاسی جماعتوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

- Advertisement -

پاک سرزمین پارٹی کے سینئر رہنما سے رابطہ کمیٹی کے رکن رؤف صدیقی کا ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا ہے جبکہ ایم کیو ایم کا وفد آج رات 9 بجے پاکستان ہاؤس پہنچے گا۔

ہمیں اپنی شناخت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرنا، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مہاجروں کی گرینڈ اسمبلی یہاں سجی ہوئی ہے فیصلے تک پہنچنے کی ذمہ داری آپ سب کو دی جاتی ہے اور فیصلے پر مہر لگانے کی ذمہ داری بھی انہوں نے آپ کو دی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی شناخت پر فخر ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ہمیں عزت سے جینا ہے اور اپنے حقوق کے لیے لڑ مرنا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم مہاجروں اور کارکنان کی ماں ہے، ایم کیو ایم سب کو اپنے اندر سمونا چاہتی ہے ہمیں بار بار وسیع تر اتحاد کے لیے دعوت دی جارہی ہے کیونکہ لوگوں نے دیکھ لیا ہے اس راستے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں میں موجود مہاجروں کو معلوم ہونا چاہیے صحیح جگہ یہی ہے، جانے والوں نے سمجھ لیا ہے اس راستے کے علاوہ تمام راستے بھٹکے ہوئے ہیں جو دوسری جگہ کھڑا ہے اس سے تاریخ حساب لے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں