اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نئی حلقہ بندیوں پر عام انتخابات ، امیدیں دم توڑ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نئی حلقہ بندیوں پر انتخابات کے معاملے پر آئین رکاوٹ بن گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین میں ترمیم کے لئے دو تہائی اکثریت موجود نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئی حلقہ بندیوں پر انتخابات کی امیدیں دم توڑ گئیں، پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ آئین میں ترمیم کے لئیے دو تہائی اکثریت موجود نہیں، آئندہ انتخابات 2017کی حلقہ بندیوں کے مطابق ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات قومی اسمبلی تحلیل کے بعد 90 یا 69 دنُ کے اندر ہوں گے جبکہ نئی حلقہ بندیوں کے تحت اسمبلی کی نشستوں میں کمی بیشی ہوگی۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق نامکمل سی سی آئی نئی مردم شماری کے نتائج تسلیم نہیں کر سکتی ، سی سی آئی میں کے پی اور پنجاب کی منتخب نمائندگی نہیں۔

یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جائیں گے اور مردم شماری کے نتائج مکمل ہونے پر مشترکہ مفادات کونسل میں جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں آئین کاتقاضا ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وہ انتخابات کرائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں