پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

آئینی ترمیم 73 کے آئین کے ساتھ مذاق ہے، امیر جماعت اسلامی

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم 73 کے آئین کے ساتھ مذاق ہے، 26ویں آئینی ترمیم سے متفقہ آئین کا حلیہ بگاڑ دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ آئینی بینچ بنانے کے بجائے نظام کو درست کرنا چاہیے، پی ڈی ایم ٹو نے قوم سے کھلواڑ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان پتہ نہیں اب پی ڈی ایم کے صدر ہیں یا نہیں۔

امیر جماعات اسلامی نے کہا کہ نوازشریف کو انگلینڈ جانے کی کیا ضرورت تھی بھارت چلے جاتے، پاکستان نے آپ کو مسترد کردیا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ادارے تباہ ہوئے، اثاثے بیچ کر اندھی نجکاری سے کچھ نہیں ملے گا، مریم نواز گروسری اسٹور پر جاکردیکھیں مہنگائی کتنی ہے، سرکاری اسکول بہتر بنانے کے بجائے این جی اوزکو دے رہے ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ کےپی، سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں چوروں کو مسلط کردیا گیا ہے، دھرنے کے اثرات آنا شروع ہوچکے، مزید 8 آئی پی پیز کمپنیاں بند کی جارہی ہیں

انھوں نے کہا کہ عوامی دباؤ بڑھانے کیلئے بڑے لانگ مارچ کی تیاری کرنا ہوگی، گزشتہ سال پونے 400 ارب ٹیکس سرکاری ملازمین نے جمع کرایا، طاقت وروں نے صرف 4 ارب روپے جمع کرائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم نہ کی تو بل بھی ادا نہیں کریں گے، عوامی تائید سے بل نہ جمع کرانے کا اعلان کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ آئی پی پیز کیخلاف ن لیگ، پی پی سمیت کوئی جماعت بات نہیں کرتی، مراعات لینے والے آئی پی پیز کیخلاف بات نہیں کرتے، ہزاروں ایکڑ رقبہ رکھنے والے لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی اور گیس کےخلاف آواز اٹھانا کسی جماعت کا ایجنڈا نہیں، آئی پی پیز ہمارا خون چوس رہی ہیں، 2 ہزار ارب سے زائد چند خاندانوں کو دیے جن کی بجلی ہی نہیں بنی۔

انھوں نے کہا کہ کسانوں کے حقوق اور مسائل کا حل کسی جماعت کا ایجنڈا نہیں، قوم کو اپنے مستقبل سے مایوس کرنا سب سے بڑی سازش ہے، ملک میں بےپناہ قدرتی وسائل ہیں، چند لوگ ناگ بن کر بیٹھے ہیں، معاشی شہ رگ کراچی میں بھی محرومیاں موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں