اسلام آباد : قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم آئندہ ہفتے پیش کئے جانے کا امکان ہے، اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلانے پر غور جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلانے پر غور جاری ہے، قومی اسمبلی اجلاس سات اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم آئندہ ہفتے پیش کئے جانے کا امکان ہے، آئینی ترمیم 8 یا 9 اکتوبر کو پیش کی جاسکتی ہے۔
یاد رہے حکمران اتحاد نے آئینی ترامیم بل پر جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منانے سے ناکامی پر آئینی ترامیم کا بل دس سے بارہ دن کے لیے موخر کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کا بل 10سے 12روز بعدقومی اسمبلی میں پیش ہوگا، حکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ آئینی بل پی ٹی آئی اراکین کے ووٹ کے بغیر پاس کرائیں گے، بل کافی عرصے سے زیر بحث تھا لیکن مولانا فضل الرحمان نےیو ٹرن لیا۔