پیر, اکتوبر 21, 2024
اشتہار

’’پاکستان میں یکم جنوری 2028 سے سود کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا‘‘، جے یو آئی کی ترمیم شامل

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں جے یو آئی کی ترمیم شامل کر لی ہے جس کے تحت جنوری 2028 سے ملک سود فری کر دیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز نے حکومت کا منظور شدہ 26 ویں آئینی ترامیم کا حتمی مسودہ حاصل کر لیا ہے، جس میں جے یو آئی مطالبے پر حتمی مسودے میں آرٹیکل 38 میں ترمیم شامل کر لی گئی ہے۔

اس ترمیک کے مطابق پاکستان سے سود کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور یکم جنوری 2028 کو ملک کو سود فری کر دیا جائے گا۔

- Advertisement -

حکومت نے شریعت کورٹ کے ججز سے متعلق جے یو آئی کی تجویز بھی مان لی ہے۔ 27 آئینی ترامیم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔ جے یو آئی کی تجویز پر مسودے میں آئین کے آرٹیکل 203 سی بھی شامل کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جے یو آئی کی ناراضی دور کرنے کے لیے یہ تجویز ترمیم کا حصہ بنائی گئی ہے اور مسودے کے مطابق آئین میں آرٹیکل 203 سی، شق 3 میں تبدیلی ہوگی۔

اس شق کے تحت لفظ "ہائی کورٹ” کے ساتھ وفاقی شرعی عدالت بھی لکھا جائے گا اور جج سپریم کورٹ کا جج بننے کا اہل ہوگا۔

پی ٹی آئی نے بھی آئینی ترامیم پر 100 فیصد اتفاق کیا ہے، فاروق ستار

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں