جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

مجوزہ آئینی ترامیم پر جاتی امرا میں بڑی سیاسی بیٹھک، مسودے پر اتفاق رائے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

 لاہور: مجوزہ آئینی ترامیم پر جاتی امرا میں بڑی سیاسی بیٹھک ہوئی جس میں مسودے پر اتفاق رائے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیم  پر جاتی امرا میں بڑی سیاسی بیٹھک ہوئی جس نواز شریف کی دعوت پر مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، بلاول بھٹو رائے ونڈ پہنچے۔

وزیراعظم شہبازشریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اوردیگر رہنما بھی شریک تھے، مریم نواز بھی استقبالیے کے موقع پر موجود تھیں۔

- Advertisement -

تینوں جماعتوں میں آئینی ترامیم کے مشترکہ مسودے پراتفاق رائےکا امکان ہے۔

عشائیے سے پہلے نوازشریف شریف، شہبازشریف، اسحاق ڈار اور مریم نواز کی بیٹھک ہوئی جس میں مجوزہ چھبیسویں آئینی ترامیم کے اہم نکات پر باہمی مشاورت کی گئی۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو آئینی ترمیم کا متفقہ مسودہ تیار کرچکے ہیں، وزیراعظم نے حکومتی اتحادی ارکان کو آج ظہرانے پر مدعوکرلیا۔ دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ایوانوں میں ترامیم کا راستہ روکنے کے لیے بھی ہر ممکن کوشش پر اتفاق کیا گیا۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم سے دستور مسخ کرنے کی کوشش قبول نہیں، دونوں ایوانوں میں ترمیم کا راستہ روکنے کی کوشش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں