پیر, اکتوبر 21, 2024
اشتہار

آئینی ترامیم کی منظوری کیلیے حکومت کو اسمبلی میں کتنے ووٹ درکار ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سینیٹ سے 26ویں آئینی ترمیم کو باآسانی منظور کروا لیا مگر قومی اسمبلی میں اسے نمبر گیم کا چیلنج درکار ہے۔

قومی اسمبلی میں حکومت کو 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے 224 ووٹ درکار ہیں۔ ایوان میں مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں ک213 ارکان ہیں۔

ایوان میں حکومت کی حمایت کرنے والی جے یو آئی (ف) کے 8 ارکان ہیں جنہیں ملا کر بھی 221 ہو جائیں گے۔ مگر حکومت کا دعویٰ ہے کہ منحرف ارکان کو ملانے کے بعد اس کے پاس دوتہائی اکثریت ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں، سینیٹ نے 26ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کی جس کے حق میں 65 جبکہ مخالفت میں 4 اراکین نے ووٹ دیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا جس پر ایوان میں بحث ہوئی۔

ایوان بالا نے آئینی ترمیم کی تمام 22 شقوں کی منظوری دی۔ اس کے حق میں 65 ارکان نے ووٹ دے کر متفقہ طور پر منظور کیا۔ شق وار منظوری کے بعد آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے ڈویژن کے ذریعے ووٹنگ کروائی گئی۔

پیپپز پارٹی کے 24، مسلم لیگ (ن) کے 19، جے یو آئی (ف) کے 5، باپ پارٹی کے 4، ایم کیو ایم، اے این پی کے 3، 3، بی این پی کے 2، (ق) لیگ کے 1، 4 آزاد ارکان انوار الحق کاکڑ، محسن نقوی، فیصل واوڈا اور عبدالقادر نے بل کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ کے اجلاس میں ارکان کی مجموعی تعداد 69 تھی۔ پی ٹی آئی کے علی ظفر، عون عباس پبی، حامد خان اور ایم ڈبلیو ایم کے راجہ ناصر عباس نے بل کی مخالفت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں