بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست کل سماعت کیلیے مقرر کر دی جس میں مسودہ پبلک کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

بشریٰ گوہر نامی خاتون نے وکیل کی وساطت سے عدالت میں درخواست دائر کی جس پر چیف جسٹس ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ جو بھی آئینی ترامیم ہوں گی پہلے مسودہ عوام کے سامنے لایا جائے، ترامیم پر عوامی تحفظات ہوں تو مشاورت سے حل کیا جائے۔

- Advertisement -

قبل ازیں، مجوزہ آئینی ترامیم کو منظرِ عام پر لانے کیلیے سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھرکھر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 18ویں آئینی ترمیم میں بھی عوامی رائے لی گئی لہٰذا موجودہ ترامیم میں بھی پبلک ایٹ لارج کو رائے دینے کا حق ملنا چاہیے۔

درخواست میں کہنا تھا کہ ایک دن میں ترامیم پاس کروانا جمہوری اور پارلیمانی اصولوں کی نفی ہے، قومی اسمبلی کے قوانین بھی کسی مجوزہ قانون سازی کو آفیشل گزٹ میں پبلش کرنے کا کہتے ہیں۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ عوام کو ترامیم پر رائے دینے کیلیے 8 ہفتے کا وقت ملنا چاہیے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو مجوزہ ترامیم بل آفیشل گزٹ میں شائع کرنے کی ہدایت دیں اور ترامیم کا ڈرافٹ وزارت قانون کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کا حکم دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں