بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

آئینی ترامیم کیلئے حکومتی کوششیں تیز، بیرون ملک موجود ارکان کو15 اکتوبرتک واپسی کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے آئینی ترامیم کے لیے  بیرون ملک موجود ارکان کو 15 اکتوبر تک وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئینی ترامیم منظور کرانے کے لیے حکومت سرگرم ہوگئی اور بیرون ملک گئے ارکان کو ہر صورت پندرہ اکتوبر تک وطن واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے حکومت اور اتحادیوں کے دس سے زائد ایم این ایز و سینیٹرز ملک سے باہر ہیں، حکومتی اراکین کو پارلیمانی رہنماؤں نے واپس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری ، پیپلزپارٹی کے سینیٹررانا محمود الحسن اور بی اے پی کے دنیش کمار بیرون ملک ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کے حسین الٰہی اور سینیٹر عبدالقادر بھی ملک سے باہر ہیں۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام نے  ترامیم پر حکومت کے ساتھ معاملات طے پانے کے دعوؤں کی تردید کردی اور پی ٹی آئی کا کہنا ہے ہمارے ارکان حکومت کے ہاتھ نہیں آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں