ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

بڑا وعدہ پورا ہونے لگا، وزیر اعظم کے گھروں کے منصوبے کے لیے تعمیرات شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا بڑا وعدہ پورا ہونے لگا، انتہائی مستحق افراد کے لیے گھروں کے منصوبے کے لیے تعمیرات شروع کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے انتہائی مستحق افراد کے لیے گھروں کے منصوبے کے سلسلے میں تعمیرات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نجی تنظیم کے اشتراک سے لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت گھروں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے، گھروں کی تعمیر مائیکرو ہاؤسنگ لون کے تحت حکومتی سرپرستی میں کی جا رہی ہے، انتہائی کم لاگت سے تعمیر مکانات آسان شرائط اور مناسب قیمت میں مستحق افراد کو دیے جائیں گے۔

- Advertisement -

احساس کفالت پروگرام کا آغاز

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 15 جولائی 2019 کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا بھی آغاز کیا تھا، جس کے تحت غریب شہریوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا، اس سلسلے میں 15 جنوری کو درخواستیں جمع کرانے کا آخری دن تھا، ترجمان نادرا نے کہا تھا کہ اس تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعظم 31 جنوری کو انتہائی مستحق افراد کے لیے ایک اور پروگرام کا بھی افتتاح کر چکے ہیں، ’’احساس کفالت پروگرام‘‘ کے تحت بیوہ خواتین سمیت نادار افراد کی مالی امداد اور انتہائی مستحق افراد کو 2 ہزار روپے ماہانہ رقم دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں