اشتہار

آبی ذخائر کی تعمیر سے بلوچستان ملکی غذائی اجناس پوری کرسکتا ہے: وزیراعلیٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ آبی ذخائر کی تعمیر سے بلوچستان ملکی غذائی اجناس پوری کرسکتا ہے، کچھی کنال معاشی صورت حال اور روزگار کے مواقع کی بنیاد ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی وزرا طارق مگسی اور سلیم کھوسہ بھی موجود تھے، ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر نولنگ ڈیم، ضلع جھل مگسی کی تعمیر اور کچھی کنال کی تکمیل وتوسیع پر گفتگو ہوئی۔

- Advertisement -

صوبے کی آمدن 12 سے 25 ارب روپےتک پہنچا دی، جام کمال خان

وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ آبی ذخائر کی تعمیر وترقی سے لاکھوں ایکڑ زیر کاشت لائے جا سکتے ہیں، کچھی کنال معاشی صورت حال اور روزگار کے مواقع کی بنیادثابت ہوگا، منصوبے سے بلوچستان ملکی غذائی اجناس پوری کرسکتا ہے۔

دریں اثنا چیئرمین واپڈا نے کہا کہ نولنگ ڈیم منصوبے کے ٹینڈر جلد جاری کر دیے جائیں گے، منصوبے سے لاکھوں ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا، نولنگ ڈیم سے بجلی بھی پیدا ہوگی، کچھی کنال کے فیزون کے بقایا کام جلد مکمل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں