منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کرتارپور راہداری منصوبے پر کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال: کرتارپور راہداری منصوبے پر کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑک تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، 6 ستونوں پر کام باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کرتارپور راہداری منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے، سڑک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، دربار بابا گرونانک کے احاطے کی توسیع کے لیے تالاب پر ابھی کام جاری ہے۔

تعمیراتی کام کے دوران دربار کرتارپور کا احاطہ 350 فٹ تک کشادہ کر دیا گیا، امیگریشن حکام کے لیےعمارت بھی تیار کی جا رہی ہے، دوسری طرف سکھ یاتریوں کے لیے چیک اِن کاؤنٹر اور انتظار گاہ بھی آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کرتارپور راہداری: بھارت کی ڈیرہ بابا نانک سے عالمی سرحد تک فلائی اوور بنانے کی پیش کش

یاد رہے گزشتہ ماہ منصوبے پر پاک بھارت تکنیکی ماہرین نے مذاکرات کیے تھے، جس میں راہ داری سے منسلک سڑک کی تعمیر، باڑ لگانے اور نقشوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا، بھارت نے ڈیرہ بابا نانک سے عالمی سرحد تک فلائی اوور بنانے کی پیش کش بھی کی۔

مذاکرات میں بھارتی ماہرین نے سو میٹر لمبا فلائی اوور بنانے کی تجویز دی، بھارتی مؤقف تھا کہ برسات میں اس علاقے میں پانی جمع ہوجانے سے دشواری ہوتی ہے، پاکستانی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی پیش کش پر اپنی رپورٹ متعلقہ وزارتوں کو پیش کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں