ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

دورہ انگلینڈ کیلیے مشاورت مکمل، فواد عالم کا نام زیر غور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: دورہ انگلینڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی کی ٹیم کے انتخاب پر ابتدائی مشاورت مکمل کر لی گئی، اسکواڈ میں فواد عالم کا نام بھی شامل کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے تیاریوں کا سلسلہ تیز ہوگیا، پی سی بی اور انگلش کرکٹ بورڈ میں رابطوں کا سلسلہ بڑھ گیا۔

انگلش بورڈ کے حتمی جواب کے بعد شیڈول اور قومی اسکواڈ کا حتمی اعلان کیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اضافی پریکٹس میچز اور ٹریننگ سیشنز کے لیے درخواست کر رکھی ہے۔

دورہ کے لیے سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کے انتخاب کوچز سے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے اور اسکواڈ میں فواد عالم کا نام بھی شامل کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب فاسٹ بولر محمد عامر اور مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ سے معذرت کرلی ہے۔

پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے نجی مصروفیات کی بنا پر دورہ انگلینڈ سے معذرت کی ہے، محمد عامر نے اگست میں بچے کی پیدائش کی وجہ سے جبکہ حارث سہیل نے فیملی وجوہات پر معذرت کی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ 28 کھلاڑیوں اور 14 پلیئر سپورٹ اسٹاف کو انگلینڈ بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز اگست میں کھیلی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں