ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سندھ، بلوچستان میں عام انتخابات سے متعلق اہم مشاورت آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ اور بلوچستان میں عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن میں اہم مشاورت آج ہوگی، دونوں صوبائی الیکشن کمشنر، آئی جی شرکت کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن میں اہم مشاورت آج ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اجلاس میں شرکت کے لیے دونوں صوبوں کے آئی جیز، چیف سیکریٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو طلب کیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ وبلوچستان انتخابات کی تیاریوں سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کریں گے جب کہ چیف سیکریٹریز انتظامی امور اور دونوں صوبوں کے آئی جیز اپنے اپنے صوبوں میں امن وامان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کر رہا ہے۔

اب تک پی ٹی آئی، ن لیگ، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اس مشاورت میں شامل ہو چکے ہیں اور اپنی اپنی شفارشات اور تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں