تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...
Array

‘پیپلزپارٹی کی پیشکش پر مشاورت جاری ہے’

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پیشکش پرایم کیوایم ‏پاکستان کی باہمی مشاورت جاری ہے، ایم کیوایم پاکستان کےدروازےتمام جماعتوں کیلئےکھلےہیں۔

اے آروائی نیوز کے روگرام سوال یہ ہے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیوایم میں ‏تمام فیصلے جمہوری طریقےسےہوتےہیں، ایم کیوایم سےبہت ساری جماعتیں مل رہی ہیں۔

بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم پاکستان کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دے دی

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان تحریک انصاف کی اہم اتحادی ہے تنظیمی مصروفیات کےباعث ‏ایم کیوایم پاکستان کے ارکان مصروف تھے ایم کیوایم پاکستان پی ٹی آئی کےظہرانےمیں مصروفیت ‏کےباعث شریک نہ ہوسکی مصروفیت سےمتعلق پی ٹی آئی کوآگاہ کردیاتھا۔

امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی سےمعاہدہ ہے پی ٹی آئی سے جوبھی نامزدہوگااسے ‏ووٹ دیاجائےگا ایم کیوایم کےنامزدامیدوارکوپی ٹی آئی کی طرف سےبھی ووٹ دیاجائےگا ایم ‏کیوایم کےتمام ارکان پرپورایقین ہےقیادت کے کہنےپرہی ووٹ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضاگیلانی کاآج مجھےٹیلیفون آیاتھا جب کہ حفیظ شیخ سےبھی کچھ دن ‏پہلےملاقات ہوئی تھی پیپلزپارٹی کی پیشکش پرایم کیوایم پاکستان کی باہمی مشاورت جاری ہے، ایم ‏کیوایم پاکستان کےدروازےتمام جماعتوں کیلئےکھلےہیں۔

Comments

- Advertisement -