اشتہار

موجودہ سیاسی صورتحال : شہباز شریف حکومت کیلئے اتحادیوں سے مشورے درد سر بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : موجودہ سیاسی صورتحال پر نواز شریف اور شہباز شریف آپس میں تحفظات کا شکار ہے جبکہ اتحادیوں سے مشورے بھی درد سر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم حکمت عملی حکمران اتحاد کے لئے پریشانی کا باعث بن گئی ، نواز شریف اور شہباز شریف بھی آپس میں تحفظات کا شکار ہے۔

اتحادیوں سے مشورے بھی درد سر بن گئے، رات گئے حکمران اتحاد کے آج کے اجلاس کے ایجنڈا پر اتحادی رابطے میں رہے۔

- Advertisement -

ذرایع کا کہنا ہے کہ رابطے میں عمران خان کے بیانیے کا مقابلہ کرنے پر بات چیت ہوئی اور پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے بھی زیر بحث رہے اور کہا گیا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کا گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم اجلاس میں اسپیکرکی جانب سے استعفے منظور کئے جانے اورملک میں عام انتخابات پر مشاورت کی جائے گی۔

خیال رہے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا ، جس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور سیاسی صورت حال پرمشاورت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں