کراچی: شفافیت کو فروغ دینے کے اقدامات کے تحت کےالیکٹرک نے ایک خصوصی مائیکرو سائٹ لانچ کی ہے جس کے ذریعے اس کے نیٹ ورک سے منسلک صارفین اپنے علاقے کی بجلی کی صورتحال اور نقصانات کے پروفائل کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ پورٹل صارفین کو ان کے علاقے کے پاور پروفائل کے بارے میں بروقت اور حقیقی معلومات فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ بہتر طور پر آگاہ رہیں اور بجلی کی ترسیل پر اثر انداز ہونے والے عوامل کو سمجھ سکیں۔
صارفین اپنا کےالیکٹرک اکاؤنٹ نمبر درج کر کے جان سکتے ہیں کہ ان کا علاقہ بجلی کی فراہمی کے اعتبار سے کہاں کھڑا ہے، جس سے وہ بہتری کے لیے باخبر اقدامات اُٹھا سکتے ہیں۔
کےالیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ "یہ قدم آگاہی اور اجتماعی ذمہ داری کے رویے کو فروغ دینے کی ہماری مسلسل کاوشوں کا حصہ ہے، ہمارا مقصد صارفین کو معلومات کی رسائی دینا ہے تاکہ وہ جان سکیں کہ بروقت بلوں کی ادائیگی اور بجلی چوری میں کمی کس طرح محلوں کے لیے بجلی کی فراہمی کو بہتر بنا سکتی ہے، یہ عمل عوام کو مکمل معلومات سے باخبر رکھنے کا ذریعہ ہے۔”
ترجمان نے بتایا کہ کےالیکٹرک کے فیڈر نیٹ ورک کا 70 فیصد حصہ اب لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، جو ذمہ دارانہ استعمال اور بروقت ادائیگیوں کے مثبت نتائج کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
نجکاری کے وقت یہ شرح صرف 6.6 فیصد تھی، باقی علاقوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہمارا زمینی عملہ بھرپور طریقے سے سرگرم ہے۔
یہ پلیٹ فارم صارفین کو بجلی چوری کے قانونی نتائج سے بھی آگاہ کرتا ہے اور انھیں [email protected] کے ذریعے گمنام رپورٹنگ کے طریقے سے بھی آگاہی فراہم کرتا ہے۔
اس کے ساتھ، یہ رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے کہ علاقے کے رہائشی بل کی ادائیگی کے کلچر کو فروغ دے کر فیڈر کی کارکردگی کو کس طرح بہتر بنا سکتے ہیں۔
کےالیکٹرک تمام صارفین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس پورٹل کو ضرور استعمال کریں اور اپنے علاقے کے ترسیلی نظام کے استحکام کو یقینی بنانے میں فعال کردار ادا کریں۔ مائیکرو سائٹ کا لنک: https://www.ke.com.pk/customer-services/know-your-area-status/