ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، پاکستان کا بھارتی اشتعال انگیزی پر تحفظات کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، پاکستان نے 29 مئی کے بعد شہریوں کو نشانہ بنانے کے بھارتی اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہاٹ لائن پر ہونے والے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطے میں ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی، ڈی جی ایم اوز نے مئی 2018 کے بعد سیز فائر کی مجموعی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا۔


پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، سیزفائر معاہدے پرعمل درآمد پر اتفاق


پاکستانی ڈی جی ایم او نے ایل او سی کیساتھ ہتھیاروں اور فورسز کی نقل وحرکت پر تحفظات کا اظہار کیا، اور ایل او سی پر دراندازی کا بھارتی دعویٰ بھی مسترد کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 29 مئی کے بعد بھارتی اشتعال انگیزی سے 4 شہری شہید اور 32 زخمی ہوئے، جس پر بھارت سے سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی میں مدد کا بھارتی دعویٰ بھی مسترد کر دیا اور تفتیش کیلئے بھارت سے دراندازی کے شواہد مانگ لیے ہیں، ایل او سی پر مؤثر اقدامات کے باعث دراندازی دیکھنے میں نہیں آئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں