لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت کاری کے لیے ترجمان دفتر خارجہ نے اہم معلومات جاری کر دیں۔
ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارت خانےکی محصور پاکستانیوں کی سہولت کیلئے کوششیں جاری ہیں لبنان میں بحرانی صورتحال اور وزارت خارجہ نے کرائسز منیجمنٹ یونٹ فعال کر دیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کو کرائسز منیجمنٹ یونٹ پر رابطہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، لبنان میں پھنسے پاکستانی9207887-051 پر رابطہ کریں اور [email protected] پر ای میل کریں۔
- Advertisement -
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بیروت میں پاکستانی سفارت خانہ سے 81669488-00961 پر رابطہ کیا جائے، بیروت میں سفارت خانہ سے 81815104-00961 پر بھی رابطہ کیاجا سکتا ہے۔
بیروت میں محصور پاکستانی [email protected] پر ای میل کریں۔