جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

آصف زرداری، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ ، نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے رابطہ کرکے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق مشاورت کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق مشاورت بھی ہوئی۔

- Advertisement -

گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ،جس میں انہوں نے نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔

خیال رہے حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ وزیر اعظم شہباز شریف کے سپرد کر دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آئین و قانون کے تحت تقرری کریں، وزیر اعظم جس کو بھی نیا آرمی چیف لگائیں گے وہ سپہ سالار ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں