اشتہار

آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق صدر آصف زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پی‌ ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب میں فوری کسی بھی مہم جوئی سے اجتناب پر اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی موجودہ صورتحال پر سابق صدر آصف زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پی‌ ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا۔

ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی اور فوری طور پر کسی بھی مہم جوئی سے اجتناب پر اتفاق کیا گیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب اسلام آباد میں سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ق لیگ کے جنرل سیکرٹری وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور سابق صدر کی پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے پنجاب میں گورنر راج کی بجائے ان ہاوس تبدیلی کی کوششیں جاری ہے اور نمبر گیم تبدیل کرنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ان ہاوس تبدیلی کیلئے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کیا جائے گا، جس کے لئے آصف زرداری کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

ان ہاؤس تبدیلی کے لیے تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی اور وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے کہا جائے گا ، اعتماد کا ووٹ نہ لیاجا سکا تو وزیر اعلی کا دوبارہ انتخاب ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں