تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آٹے کے بعد ایک اور بحران سراٹھانے لگا، امپورٹرز نے خبردار کردیا

کراچی: پورٹ پر موجود درجنوں کنٹینرز کو کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ملک بھر میں دالوں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ڈالر کی قلت ہے، حکومت کی جانب سے ایل سیز نہ کھولنے کے باعث دالوں سے لدے سینکڑوں کنٹینرز پورٹ پر کھڑے ہیں جس کے باعث مارکیٹ میں دالوں کی فی کلو قیمت میں بیس روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

عبدالرؤف ابراہیم نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پورٹ پر موجود کنٹینرز کو کلیئرنس دی جائے اگر ایسا نہ ہوا تو رمضان المبارک سے قبل دالیں،تیل اور گھی نایاب ہو جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ خوراک کی غفلت سے گندم کی 10 ہزار بوریاں خراب ہوگئی

دوسری جانب دالوں،پام آئل کےکنٹینرز ریلیزنہ ہونے اور ایل سیز نہ کھولنے کیخلاف امپورٹرز نے مظاہرہ بھی کیا، انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیادپرکنٹینرز کےڈیمرجزاور ڈیٹینشن چارجزمعاف کیےجائیں،چارجز معاف نہ کیےگئے تو دالوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرینگی۔

امپورٹرز نے دھمکی دی کہ حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے اور کنٹینرز ریلیز نہ کیے تو ہول سیل مارکیٹ بھی بند کردیں گے۔

Comments

- Advertisement -