تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کنٹینرز لگادیے گئے، لاہور کا ملک بھر سے رابطہ منقطع

پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ناکام بنانے کے لیے موٹر وے سمیت مختلف شاہراہوں پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث لاہور کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کا لانگ مارچ ناکام بنانے کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کے تحت لاہور موٹر وے سمیت مختلف شاہراہوں پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث لاہور کا ملک بھر سے زمین رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر کنٹینرز لگا کر شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے جب کہ شاہراہیں بند ہونے سے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہے اور ایمبولینسز بھی اس ٹریفک جام میں پھنس گئی ہیں جس کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو سخت اذیت کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا لانگ مارچ اسلام آباد جانیوالے والے تمام راستے بند کرنے کا حکم

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لانگ مارچ اسلام آباد جانیوالے والے تمام راستےبند کرنے اور پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ بھی بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -