پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

توہین عدالت کیس : 28 میڈیا ہاوسز کو شوکاز جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں 28 میڈیا ہائوسز کو شوکاز جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو توہین عدالت کارروائی کا شوکاز نوٹس واپس لے کر اٹھائیس میڈیا ہائوسز کو شوکاز جاری کر دیا۔

عدالت عظمی کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق جسٹس عقیل عباسی نے کہا کیا ٹی وی چینلز غیر مشروط معافی مانگیں گے، چیف جسٹس نے کہا نہیں رہنے دیں اس سے لگے گا ہم انہیں معافی کا کہہ رہے ہیں۔

- Advertisement -

جس پر وکیل فیصل صدیقی نے کہا میں نیا بیان دینا چاہ رہا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے کہا نہیں اب ہمیں آرڈر لکھوانے دیں۔

چیف جسٹس نے حکمنامہ لکھوا دیا ، حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو جاری شوکاز واپس لیا جاتا ہے توقع ہے دونوں رہنما اپنے جمع کرائے گئے جواب پر قائم رہیں گے اگر دوبارہ کچھ ایسا ہوا تو صرف معافی قابل قبول نہیں ہو گی۔

عدالت عظمی نے چینلز کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دوہفتوں میں جواب دینے کاحکم جاری کردیا۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں