اشتہار

توہین عدالت کا نوٹس : فردوس عاشق اعوان نے علی بخاری کی خدمات حاصل کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے توہین عدالت کے نوٹس کے بعد قانونی مشورے کیلئےعلی بخاری کی خدمات حاصل کرلیں، عدالت نے انھیں یکم نومبر کو طلب کررکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے توہین عدالت کے نوٹس پر قانونی مشورے کیلئےعلی بخاری کی خدمات حاصل کرلیں ہیں اور بتایا اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں کل طلب کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے علی بخاری سے سوال کیا توہین عدالت کیس میں کیا کارروائی ہوسکتی ہے، جس کے جواب میں علی بخاری کا کہنا تھا کہ آپ توہین عدالت کےشوکازنوٹس کی کاپی مجھےدیں۔

- Advertisement -

فردوس عاشق اعوان نے کہا عدالت سےمتعلق مجھےزیادہ علم نہیں، علی بخاری میرےدفترآجائیں کیس کےحوالےسے مشورہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: عدلیہ مخالف پریس کانفرنس ، فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف پریس کانفرنس پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا اور یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے کے بعد فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگائی گئی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فیصلے سےدیگربیمارقیدیوں کیلئےبھی ریلیف کادروازہ کھلاہے، سسٹم کو بدلنے کیلئے سب کوہماری مددکرنی ہے، سسٹم میں بہت جگہوں پرخلا ہے، جس کو ختم کرنا ہے، قانون کی حکمرانی کےلیےہم سب کومل کر کام کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں