تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما اسدعمر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نوٹس لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کےجسٹس جواد حسن نےجاری کیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کی درخواستیں زیرِسماعت تھیں اس دوران 26نومبرکےجلسےمیں اسدعمر نے عدالتوں کو نشانہ بنایا۔

نوٹس کے مطابق پنڈی بنچ کے ایڈیشنل رجسٹرار نے اسدعمر کی توہین آمیز تقریر سے آگاہ کیا اسدعمرکی تقریر ملک بھر کےٹی وی چینلزپر دکھائی گئی ان کی تقریر معزز عدالتوں کےججز پر حملےکی کوشش تھی آئین کے تحت اختیار ہے کہ ایسےشخص کوسزادیں جوعدالتوں کونشانہ بنائے۔

سپریم کورٹ 2017 میں عدالتوں کو اسکینڈلائز کرنے پر نہال ہاشمی کو سزا دے چکی ہے۔ عدالت نےسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کو جواب سمیت7 دسمبر کو طلب کرلیا۔

Comments

- Advertisement -