منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

چیف الیکشن کمشنر، گورنرپنجاب کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہورہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کا انتخابی شیڈول جاری نہ کرنےکے کیس میں چیف الیکشن کمشنر، گورنرپنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس جوادحسن بدھ کے روز درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کرانےکاحکم دیا لیکن عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کے بجائے وقت ضائع کیا جارہا ہے۔

’آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کا مجاز میں نہیں‘

- Advertisement -

درخواست کے مطابق گورنر نے انتخابی تاریخ دینے سے معذرت کرلی ہے اور الیکشن کمیشن بھی آئینی ذمہ داری پوری کرنےمیں ناکام ثابت ہوا الیکشن کمیشن نےعدالتی حکم کےباوجودشیڈول جاری نہ کرکےتوہین عدالت کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن اور گورنرپنجاب کے خلاف توہین عدالت کارروائی کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں