ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

نااہل شخص سپریم کورٹ پرتابڑتوڑحملے کررہا ہے کارروائی کی جائے، درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نوازشریف کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ نااہل شخص سپریم کورٹ پر تابڑ توڑ حملے کر رہا ہے کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست وصول کرلی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف نے ایبٹ آباد جلسے میں ججز کیخلاف توہین آمیزخطاب کیا، نوازشریف کی گفتگو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔

- Advertisement -

دائر درخواست میں کہا گیا ہے وزیرمملکت طلال چوہدری کا کہنا ہے ججز کارویہ غیرآئینی ہے، جلسےکےدوران نوازشریف ہجوم کو ججز کے کیخلاف اکساتے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا کہ حکومتی وزرااپنےحلف نامےکی خلاف ورزی کررہےہیں، پولیٹیکل پارٹی ایکٹ کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ نااہل شخص سپریم کورٹ پرتابڑتوڑحملے کررہاہے، کارروائی کی جائے۔


مزید پڑھیں : چار سے پانچ لوگ پورے ملک کے عوام کی قسمت کا فیصلہ نہیں کرسکتے، نواز شریف


یاد رہے نواز شریف نے ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ چار سے پانچ لوگ پورے ملک کے عوام کی قسمت کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔ جے آئی ٹی کی کہانی کسی دن قوم کے سامنےآجائے گی‘ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا گیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ کہ ہم ترقی میں لگے ہوئےتھے کہ عوام کے سامنے پاناما کا سب سے بڑا تماشہ لگا دیا گیا‘ اور اس کے ذریعے میرے پورے خاندان کو کٹہرے میں کھڑا کردیا گیا، پھر واٹس ایپ کا تماشہ لگا اور انمول ہیرے تلاش کیے گئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں