تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

توہین پارلیمنٹ بل قومی اسمبلی سے منظور

توہین پارلیمنٹ (مجلس شوریٰ) بل 2023 کو قومی اسمبلی میں منظور کر لیا گیا ہے اراکین کی اکثریت نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا تو قومی اسمبلی کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔

بل کی توثیق کرتے ہوئے حکومتی رکن رانا تنویر نے کہا کہ یہ بل وقت کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ کی مسلسل توہین کی جا رہی ہے اور اراکین پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی جا رہی، اس توہین کی سزا ہونی چاہیے۔ جو کام بہت پہلے ہونا چاہیے تھا وہ آج ہو گیا ہے۔

ایوان کے اراکین نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 کی شق وار منظوری دی جس کے بعد بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

بل کی منظوری کے بعد اس کے محرک قاسم نون نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی پارلیمنٹ تاریخی دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسی ایوان میں آخری رجیم میں لعنتیں بھیجی گئی تھیں لیکن ایوان آج بھی اپنے قدموں پر کھڑا ہے۔ قائمہ کمیٹیاں فعال ہوں گی تو ایوان کی عزت میں اضافہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -