تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

اسٹیج پرفارمنس کے دوران گلوکارہ بے ہوش ہوگئیں

 پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر موجود گلوکارہ کے ایسا خوفناک واقعہ پیش آیا کہ وہاں بیٹھے حاضرین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

”دی ماسکڈ سنگر“ کے سیزن 7 کے دوران گلوکارہ اسٹیج پر دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئیں۔ پرفارمنس کے لیے گلوکارہ نے ایسے خاص لباس کا انتخاب کیا تھا کہ جس میں وہ ایک کیڑا لگ رہی تھیں۔

گلوکارہ گانا گا رہی تھی کہ چند سیکنڈ بعد ان کا دم گھٹنے لگا کیوں کہ انہوں نے منہ پر نقاب پہنا ہوا تھا۔ وہ اچانک کھانسنے لگیں اور نیم بے ہوشی کی حالت میں گر پڑیں۔

شو کے ججز اور حاضرین گلوکارہ کی غیر معمولی حالت دیکھ کر اپنی کرسیوں سے کھڑے ہوگئے۔ ججز نے فوری طور پر شو کے عملے اور میڈیکل ٹیم کو طلب کیا۔

میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر اسٹیج پر پہنچ کر گلوکارہ کا نقاب اتارا اور انہیں کمرے میں منتقل کیا جہاں گلوکارہ کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

یہ سارا منظر دیکھ کر حاضرین پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ جج نک کینن نے اسٹیج پر آکر کہا کہ ہمیں شو اچانک روکنا پڑ گیا، گلوکارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے، ان کی صحت ہماری اول ترجیح ہے، لیکن اب شو کو شروع کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -