اشتہار

آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجلی کے یونٹ مسلسل مہنگے، اوسط یونٹ 30.55 روپے تک جا پہنچا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجلی کے یونٹس مسلسل مہنگے ہونے کے بعد مارچ میں اوسط یونٹ 30.55 روپے تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر ملک میں بجلی کے یونٹس میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، دستاویز میں بتایا گیا کہ مارچ 2023 سے بجلی کا اوسط یونٹ 30 روپے55 پیسے تک پہنچ گیا۔

دستاویز میں کہا گیا کہ اپریل2022 سے مارچ2023 تک بجلی 45 فیصد مہنگی ہوئی، اپریل2022 میں بجلی کا اوسط یونٹ 21.19 روپےفی یونٹ تھا، مارچ2023 تک فی یونٹ نو روپے چھتیس پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

- Advertisement -

گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا اوسط یونٹ سترہ روپے ستتر پیسے فی یونٹ سے بڑھ کر یکم مارچ دو ہزار تیئیس میں چھبیس روپے چوون پیسے تک جاپہنچا۔

گزشتہ گیارہ ماہ میں کمرشل یونٹ میں 9 روپے اناسی پیسے مہنگا ہوکر37 روپے 99 پیسے ہو گا جبکہ ملک میں صنعتی یونٹ پچیس روپے نو پیسے سے بڑھ کرپینتیس روپے آٹھ پیسے ہو گا۔

اس کے علاوہ زرعی ٹیوب ویل کے لیے بجلی کا یونٹ سولہ روپے چھ پیسے سے بڑھ کر پچیس روپے ستر پیسے ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں