منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

پی سی بی نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا۔ تینوں فارمیٹس کے کپتان اے کیٹگری میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں سے معاملات طے پانے کے بعد نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔

نئے سینٹرل کانٹریکٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سیریز جیتنے پر بونس اور عمدہ کارکردگی دکھانے پر خصوصی انعام بھی دیا جائے گا۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں ستائیس کھلاڑیوں کو چار کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تینوں فارمیٹس کے کپتان اظہر علی، مصباح الحق اور شاہد آفریدی اے کیٹگری میں شامل ہیں۔

تجربہ کار بیٹسمین یونس خان، سابق کپتان شعیب ملک اور محمد حفیظ بھی اے کیٹگری کا حصہ ہیں۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے نائب کپتان سرفراز احمد کو اے کے بجائے بی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

بی کیٹگری میں آٹھ کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے۔ بولنگ ایکشن کلئیر ہونے کے بعد بھی ٹیم سے باہر رہنے والے آف اسپنر سعید اجمل بی کیٹگری میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد، اسد شفیق، جنید خان، راحت علی، وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں۔سی کیٹگری میں بھی آٹھ کھلاڑی ہوں گے جبکہ ڈی کیٹگری میں پانچ کھلاڑی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں