ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ٹھیکیدار نے اپنے ہاتھوں سے بنے باتھ روم کو کیوں تباہ کیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ٹھیکیدار نے اپنے ہاتھ سے تیار کیا گیا غسل خانہ خود ہی تباہ و برباد کردیا، خاتون مالک مکان اس کا منہ دیکھتی رہ گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ بہت سے ٹھیکیدار اور مالکان بغیر ایگریمنٹ کے مکان کی تعمیر کا مرمت کا کام شروع کروا لیتے ہیں اور ایگریمنٹ تحریر نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی طے شدہ باتیں ذہن سے نکل جاتی ہیں۔

کام کی تکمیل کے بعد یہی بات کسی چیز میں کمی بیشی ٹھیکیدار اور مالک کے درمیان پریشانی اور تلخ کلامی کا سبب بن جاتی ہیں بعض اوقات تو ٹھیکیدار اور مالکان کا تعلق تک خراب ہوجاتا ہے۔

- Advertisement -

ایک ایسا ہی واقعہ امریکہ کی ریاست کنساس کے شہر کولارڈو میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے گھر کے باتھ روم کی تزئین و آرائش کیلئے ایک کمپنی کے ٹھیکیدار سے رابطہ کیا۔ کام کا معاوضہ تقریباً ساڑھے سات ہزار ڈالر میں طے ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ خاتون ٹھیکدار کو کام سونپنے کے بعد اپنے دفتر چلی گئیں شام کو گھر واپس آکر جب انہوں نے باتھ روم کا معائنہ کیا تو انہیں کام میں کچھ خرابی دکھائی دی جس کی شکایت انہوں نے ٹھیکیدار سے کی۔

بحث و مباحثے کے بعد خاتون نے اسے مقررہ رقم سے آدھی ادائیگی کی اور باقی رقم دینے سے انکار کردیا، جس پر ٹھیکیدار برہم ہوگیا اور اس نے شدید غصے کے عالم نیں ایک بڑے ہتھوڑے سے باتھ روم کی دیوار پر لگے ٹائلز اور دیگر چیزیں توڑ ڈالیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹھیکیدار غصے میں بڑبڑاتے ہوئے دیواروں پر ہتھوڑے برسا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیادہ تر صارفین نے ٹھیکیدار کے اس رویے سے اتفاق کیا اور کہا کہ کام کی پوری اجرت نہ ملنے پر باتھ روم کو تباہ کرنا اس کا حق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں