تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

عدالتی حکم کے برخلاف، نجی اسپتال روسی ویکسین کی من مانی قیمت وصول کرنے لگا

کراچی : نجی اسپتال روسی ویکسین لگانے کے منہ مانگے دام وصول کرنے لگے، اسپتال انتظامیہ ایڈمنسٹریٹو چارجز کے نام پر ڈھائی ہزار روپے علیحدہ وصول کررہی ہے۔

پاکستان کے معاشی حب کراچی کے نجی اسپتالوں نے کرونا ویکسین لگانے کے نام پر شہریوں کو لوٹنے لگے، نجی اسپتال کی جانب سے روسی ویکسین لگانے کے منہ مانگے دام وصول کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال میں ویکسی نیشن کل سے شروع ہوگی، جس کے لیے اسپتال انتظامیہ نے بکنگ کا آغاز کردیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ روسی کوویڈ ویکسین کی سنگل ڈوز 6 ہزار 134 روپے میں لگائی جارہی ہے اور اس پر ڈھائی ہزار روپے ویکسین ایڈمنسٹریٹو چارجز علیحدہ وصول کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین کی ڈبل ڈوز کے چارجز 12 ہزار 268 روپے لیے جارہے ہیں جبکہ ویکسینشن کروانے والوں کو ڈبل ڈوز کے ویکسین ایڈمنسٹریٹو چارجز بھی ڈبل یعنی 5 ہزار روپے دینے ہوں گے۔

پالیسی کے مطابق ویکسی نیٹر کیلئے 15 فیصد چارجز ویکسین کی قیمت میں ہی شامل ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ کوویڈ ویکسین کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، معاملہ عدالت میں ہونے کے باعث تاحال حکومت نے ویکسین کی قیمت مقرر نہیں کی ہے۔

Comments

- Advertisement -