اسلام آباد: ترجمان این ایل سی سی نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خلاف ملک بھر میں19.26لاکھ ایکڑ پر کنٹرول آپریشن مکمل ہوچکا ہے، جبکہ دیگر متاثرہ علاقوں میں یہ سلسلہ جاری ہے۔
این ایل سی سی کے مطابق ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں سروے کنٹرول آپریشن جاری ہے، فوڈ سکیورٹی، زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں، ملک بھر میں19.26لاکھ ایکڑپرکنٹرول آپریشن کیا جاچکا ہے۔
’19اضلاع میں 1032 ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں، ملک بھر میں 2.10کروڑ ایکڑ پر سروے کیا جاچکا ہے، پنجاب میں پچھلے 24گھنٹے میں 235215ایکڑ پر سروے کیا گیا، سندھ میں 24گھنٹے میں111123ایکڑ پر سروے کیا گیا‘۔
این ایل سی سی کے مطابق 4اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر2941ایکڑپر آپریشن کیاگیا، کے پی میں 24گھنٹے میں 173962ایکڑ پر سروے کا عملی ملکمل ہوا بلوچستان میں 24گھنٹےمیں218194ایکڑ پر سروےکیا گیا۔
اسی طرح 15اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر741ایکڑمیں آپریشن کیا گیا۔