جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

متنازعہ بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کے گرد گھیرا تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت کے متنازعہ اینکر ارنب گوسوامی ایک مرتبہ پھر اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے باعث بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نشریاتی ادارے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف ارنب گوسوامی کو ممبئی میں ورلی ڈویژن کے ای سی پی کی جانب سے اشتعال انگیزی پھیلانے پر 16 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس کی جانب سے ارنب گوسوامی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے بالگھر میں سنتوں کے قتل سے متعلق کیے گئے پروگرام میں مذہبی جذبات مجروع کیے تھے اور لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی تھی جبکہ دوسرا معاملہ باندرا میں ارنب گوسوامی کی وجہ سے بھیڑ جمع ہونے کا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ اینکر پرسن کی اشتعال انگیز گفتگو کی وجہ سے فتنہ و فساد برپا ہوسکتا تھا جو کرونا لاک ڈاون کی وجہ سے تھم گیا۔

پولیس کی جانب سے بھیجے گئے سمن میں ارنب گوسوامی کو 16 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ 10 لاکھ روپے کا بانڈ بھی بھرنے کا کہا گیا ہے۔

بھارتی اینکر پرسن کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ وہ اپنے کسی پروگرام میں مذہبی جذبات بھڑکانے سے گریز کریں، جس کی ضمانت کےلیے انہیں 16 اکتوبر کو اے سی پی کے سامنے پیش ہوکر 10 لاکھ کا بانڈ جمع کرانا ہوگا۔

بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کو نوٹس، پولیس کے سامنے پیش ہونے کا حکم

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متنازعہ بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کے خلاف سو زائد ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں جس کے باعث ممبئی پولیس نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں