ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

متنازعہ بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کی مشکلات میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : رائے گڑھ پولیس نے متنازعہ بھارتی اینکر ملزم ارنب گوسوامی کے خلاف عدالت میں چار شیٹ جمع کرادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شدت پسند مزاج کی عکاسی کرنے والے متنازعہ اینکر ارنب گوسوامی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

رائے گڑھ پولیس نے کسان خودکشی کیس میں ملزم ارنب گوسوامی کے خلاف چارج شیٹ تیار کرے مجسٹریٹ عدالت میں جمع کرادی، جس میں ملزم پر کسان نائک کو خودکشی کےلیے اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کی تیار کردہ چارج شیٹ میں میں ملزمان پر دفعہ 306 اور 109 تحت مقدمہ بنایا گیا ہے جبکہ اس معاملے میں 65 گواہان کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کسان نائک کی اہلیہ اور بیٹی کی جانب سے خودکشی کیس پر دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے بعد حکام کی جانب سے کیس سی بی آئی کو سونپ دیا گیا تھا۔

کیس کی دوبارہ تحقیقات شروع ہونے پر رائے گڑھ پولیس نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی ، نتیش سردا اور فیروز شیخ کو گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں