اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

متنازع ٹی ٹین لیگ کو ایک اور مشکل کا سامنا، پی ایس ایل فرنچائز نے تحفظات کا اظہار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: متنازع ٹی ٹین لیگ کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے، پی ایس ایل فرنچائز نے ٹی ٹین لیگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو خدشات سے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین لیگ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو خط لکھ کر ٹی ٹین لیگ پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کو اس لیگ میں شرکت سے روکے، ٹی ٹین لیگ فرنچائز کو پاکستانی شہروں کا نام استعمال کرنے سے بھی روکا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہروں میں ٹی ٹین کی تشہیر سے پی ایس ایل فرنچائز کو نقصان ہوگا، ٹی ٹین لیگ کو پاکستان سے اسپانسر لینے سے روکا جائے۔

غیرملکی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پی ایس ایل کی تمام چھ فرنچائز نے احسان مانی کو لکھے گئے خط میں متنازع ٹی ٹین لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کو شرکت سے روکنے پر زور دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آل راؤنڈرعماد وسیم نے ٹی ٹین لیگ کا بائیکاٹ کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی متنازع ٹی ٹین لیگ کا بائیکاٹ کردیا تھا، عماد وسیم کا کہنا تھا کہ سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال کی کرکٹ کے لیے بے شمار خدمات ہیں، ٹی ٹین کے فیصلے پر سلمان اقبال کو سپورٹ کرتا ہوں۔

دوسری جانب کرکٹ میں کرپشن کا نیا اسیکنڈل سامنے آنے کے بعد ٹی ٹین لیگ پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں، تجزیہ کاروں نے سوال کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ فکسنگ سے محفوظ نہیں تو کیا ٹی ٹین لیگ جیسی متنازع لیگ کرپشن سے پاک ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں