تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’انسانی شکل والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش‘

بھارت میں اپنی نوعیت کا عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب انسانی شکل سے مشابہ بچھڑے کی پیدائش ہوئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ہوئی جس کا چہرہ انسان کی طرح دکھتا ہے جبکہ اس کی پیدائش کے ایک گھنٹے بعد موت ہوگئی۔

شہریوں کی جانب سے مردہ بچھڑے کو ہار پہناتے ہوئے دیکھا گیا اور اسے شیشے کے ڈبے میں محفوظ کردیا گیا۔

بچھڑے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اسے دور دراز سے لوگ دیکھنے کے لیے آنے لگے۔

مہیش کتھوریا نامی معمر شہری نے دعویٰ کیا کہ ’یہ ایک معجزہ ہے کہ ایک گائے کا بچھڑا انسانی چہرے کے ساتھ پیدا ہوا ہم یہاں آشیرواد لینے آئے تھے۔‘

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گاؤں والوں کی جانب سے بچھڑے کا مندر بنانے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 وائلڈ لائف افسر اجے دیش مکھ نے بتایا کہ یہ کوئی معجزہ نہیں پیدائشی نقص ہے۔

اجے دیش مکھ کے مطابق بعض اوقات رحم میں جسم کے کچھ اعضا مکمل طور پر تیار نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک عجیب شکل یا چہرے کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اس پیدائشی نقص کو توہم پرستی سے جوڑ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -