بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بابراعظم سے پوزیشن چھن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی پلیئر رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے کو بھارت کے خلاف سیریز کے ٹائی فائنل میچ میں 59 رنز کی اننگز کی بدولت تیسری پوزیشن مل گئی ہے۔

کونوے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے سوریا کماریادیو پہلے نمبر پربراجمان ہیں۔

بولرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ سری لنکا کے ہسارانگا کی پہلی پوزیشن مستحکم ہے۔ افغانستان کے راشد خان دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز میں بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جب کہ افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بھارتی کپتان ہادرک پانڈیا تیسرے نمبر پر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں