تھوک لگا کر روٹی تیار کرنے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس کی شامت آگئی۔
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ایکشن لے لیا اور تھوک لگا کر روٹی بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شخص تھوک لگا کر روٹی کو تندور میں ڈال رہا ہے اور تیار ہونے پر گاہکوں کو پیش کرتا ہے۔
صاحب آباد پولیس سپرنٹنڈنٹ پونم مشرا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو چلی کہ شخص ہوٹل پر تھوک لگا کر روٹیاں بنا رہا ہے، پولیس نے شکایت پر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، اس سے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔