تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

انسانوں کی دنیا میں بونوں کے برتنوں میں کھانا پکانا، حیرت انگیز ویڈیو

بھارت کے ایک شہری نے اپنے فن کا اظہار چھوٹے برتنوں میں انواع واقسام کے دیسی کھانے پکاکے کیا ہے اور دنیا بھر سے داد سمیٹ رہا ہے۔

بچپن میں کئی لوگوں نے ایسی کہانیاں پڑھی ہوں گی یا فلمیں دیکھی ہوں گی جس میں حقیقی دنیا کا شخص کسی حادثے کے باعث بونوں کی دنیا میں پہنچ جاتا ہے جہاں ہر چیز اس کے قد کی مناسبت سے انتہائی چھوٹی ہوتی ہے، ڈرامائی مناظر میں کردار حیران جبکہ دیکھنے والے اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن بھارت کے ایک فنکار نے حقیقت میں ایسا نظارہ پیش کردیا ہے جس کو دیکھ کر حقیقت میں بونوں کی دنیا کا گمان ہوتا ہے۔

بھارت میں ایک منفرد فنکار نے چھوٹے چھوٹے برتنوں میں کھانا پکاکر اپنے فن کی جادوگری سے دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔

انسٹاگرام پر منی کچن انڈیا کے نام سے ایک پیج ہے جس پر ایک بھارتی فنکار کھانا پکانے کے پورے عمل کی کئی دلچسپ ویڈیوز شیئر کرچکا ہے۔

ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ شخص کھانا بنانے کے لیے کھلونوں جیسے چھوٹے برتن اور اجزا استعمال کرتے ہوئے ہر طرح کے دیسی اور لذیذ کھانے بناتا ہے۔

یوں تو مذکورہ فنکار نے کئی روایتی اور غیرروایتی کھانے چھوٹے برتنوں میں پکانے کے فن کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ہم یہاں آپ کو چند کھانے بنانے کی ویڈیو دکھاتے ہیں۔

 

ویڈیو میں یہ انوکھا فنکار سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی بناتا دکھائی دیتا ہے، یہ شخص پہلے چھوٹے سے ککر میں ساگ کاٹ کر گلاتا پھر کڑاہی میں لوازمات ڈال کر ساگ روایتی انداز میں بناتا ہے جس کے بعد ایک چھوٹے توے پر مکئی کی روٹیاں بنانے کے بعد خوبصورت انداز میں چھوٹے کھانے کے برتنوں میں پیش کرتا ہے۔

 

اس ویڈیو میں یہ شخص بچوں بڑوں کی پسندیدہ میگی کو ایک چھوٹی کڑاہی میں بنانے کے فن کا مظاہرہ اور اس کے بعد پیالے میں نکال کر ٹیبل پر سرو کرتا ہے۔

اس پیج کی ویڈیوز دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین بہت متاثر اور حیران ہیں کہ آخر یہ شخص کس طرح اتنے چھوٹے برتنوں میں کھانے بنالیتا ہے اور اسے اس طرح سے کھانا بنانے کا اچھوتا خیال کیسے آیا۔

Comments

- Advertisement -